مریدکے میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے بہن اور بھابی قتل کردی

شیخوپورہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے نوجوان نے بہن اور بھابی قتل کردی۔

واقعہ  مریدکے کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران نوجوان کی فائرنگ سے اس کی 16 سالہ بہن زینب اور 22 سالہ بھابی مریم موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خواتین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے پولیس کارروائی جاری ہے۔

 حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے، تاہم واقعے کے اصل محرکات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...