پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاسی صورتحال کے باعث پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے جاری فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز دوسرے شہروں میں منتقل کر دیئے ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جہاں چھٹے راؤنڈ کا آغاز پیر سے ہوگا۔
— Cricinfo (@cricinfo) October 12, 2026
پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں غنی اور حیدرآباد کنگز مین اکیڈمی کے درمیان میچ 14 اکتوبر سے شیخوپورہ کی رانا نوید اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایبٹ آباد میں شیڈول سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا مقابلہ لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
آخری راؤنڈ کے میچز اب 19 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ مارخور آئی ٹی سلوشنز اور پاکستان ٹی وی کا میچ بھی لاہور میں ہوگا، پوائنٹس ٹیبل پر سٹیٹ بینک آف پاکستان 84 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ غنی 70 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔
لیگ مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی جس کے مقام کا اعلان ہونا باقی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments