اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان

عمان: (دنیا نیوز) اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لئے اردن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق شاہ عبداللہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اردن مملکت کی سلامتی، شہریوں اور وہاں مقیم افراد کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

اردنی فرمانروا نے سعودی عرب کے اثاثوں اور تنصیبات کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی بھی مکمل حمایت کی۔

یہ رابطہ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے تسلسل کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور سعودی عرب کی سلامتی کے لئے اردن کی حمایت کو نمایاں کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...