امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی امیگریشن حکام نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ مارا۔
الہان عمر کی رہائش گاہ پر کارروائی کی امریکی محکمہ انصاف نے تصدیق کر دی، الہان عمر کے بچپن کی امیگریشن دستاویزات بھی تحقیقات کے دائرے میں شامل ہیں۔
امریکی ذرائع کے مطابق الہان عمر کے خلاف مبینہ امیگریشن فراڈ کی تحقیقات جاری ہے، الہان عمر کا صدر ٹرمپ پر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کا الزام ہے۔
امریکی ڈیموکریٹ رہنماؤں نے الہان عمر کے گھر چھاپے پر شدید تنقید کی، ڈیموکریٹ رہنماؤں نے وفاقی اختیارات کے سیاسی استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات سے چند ہفتے قبل الہان عمر کے گھر چھاپہ مارا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments