راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن رہنماؤں اور کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے نئی دہلی میں سپریم کورٹ کی جانب مارچ کیا اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر الزام ہے کہ انہوں نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مخالف 13 کروڑ ووٹرز کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کیے۔ اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، کاکروچ جنتا پارٹی اپنے نام کے حوالے سے بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کے ایک تبصرے کے بعد سامنے آئی۔ تاہم، چیف جسٹس نے اپوزیشن کی ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔
دوسری جانب نریندر مودی حکومت نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جبکہ نئی دہلی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، سیکیورٹی وجوہات کے باعث کئی میٹرو اسٹیشنز بند رہے اور متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت بھی معطل کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments