آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری کردی۔
پاسداران انقلاب کی بحریہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں خلاف ورزی کرنے والا سپر آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد دھماکے کا شکار ہوا جس سے اس کے انجن روم میں شدید آگ لگ گئی۔
پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خام تیل سے لدا یہ جہاز آبنائے ہرمز سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا، اس نے تمام نیویگیشن سسٹمز بند کر رکھے تھے اور آبنائے ہرمز کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مجاز راستے سے گزرنے کے باعث اس حادثے کا شکار ہوا۔
اس واقعہ کے بعد ایرانی بحریہ نے ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی حدود میں جو بھی جہاز اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کرے گا اسے دشمن تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف پوری طاقت اور فیصلہ کن انداز میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments