جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک

جبوتی: (دنیا نیوز) جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 139 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 84 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور 82 کو بچا لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق حادثے میں 15 بچوں سمیت 139 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، کشتی میں مجموعی طور پر 305 تارکین وطن سوار تھے۔

حادثہ جبوتی کے ساحلی علاقے اوبوک کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

یہ حادثہ افریقہ سے خلیجی خطے کی جانب بہتر مستقبل کی تلاش میں خطرناک سمندری راستے اختیار کرنے والے تارکین وطن کو درپیش سنگین خطرات کی عکاسی کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...