امریکا سے بڑی طاقتوں کی ایران کو فتح کرنیکی کوششیں بھی کوڑے دان میں جا پہنچیں: محسن رضائی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ امریکا سے بڑی طاقتوں نے بھی ایران کو فتح کرنے کی کوشش کی، مگر تاریخ کے کوڑے دان میں جا پہنچیں۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی کا سخت بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی میں امریکا کو بار بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
محسن رضائی نے کہا کہ امریکا نے مایوسی کے عالم میں ایران کے خلاف معاشی جنگ کا سہارا لے لیا، محاذ آرائی کا خاتمہ کب ہوگا، فیصلہ امریکا نہیں بلکہ ایران کرے گا، ایران اپنے جائز مطالبات پورے ہونے تک مزاحمت جاری رکھے گا۔
انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تو امریکی اثاثے نشانہ بن سکتے ہیں، امریکی اثاثوں میں اہم ڈیٹا سسٹمز اور مصنوعی ذہانت کے سینسرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اب پہلے جیسے سفارتی طریقہ کار پر واپس نہیں آئے گا، تاہم سفارت کاری کو مکمل طور پر ترک بھی نہیں کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments