حوثیوں نے ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

صنعا: (دنیا نیوز) حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی، ریاض ایئر پورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 سعودی شہری، 2 بنگلہ دیشی اور امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔

رائٹرز کے مطابق حوثی باغی رواں ہفتے سعودی عرب پر ہونے والے پہلے 2 حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...