راولپنڈی: اے آئی سے قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی: (دنیا نیوز) این سی سی آئی اے راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اے آئی سے قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزم نیئر شمران اقبال بھٹی کو حراست میں لیا، ملزم خاتون کی اے آئی جنریٹڈ برہنہ ویڈیوز اور تصاویر جعلی اکاؤنٹس سے پھیلانے میں ملوث تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو جدید فرانزک تفتیش اور میٹا ریکارڈز کے تجزیے سے ٹریس کیا گیا، ملزم کے موبائل فونز اور ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک تجزیہ مکمل کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری شروع کردی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ شہریوں کی رازداری اور عزت نفس کا تحفظ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments