دبئی میں انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی نو منتخب عالمی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

دبئی: (سید مدثر خوشنود) انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے نو منتخب عالمی صدر اور عہدیداران کے اعزاز میں دبئی میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں میمن کمیونٹی کی قیادت، کاروباری شخصیات اور سماجی نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد نئی عالمی قیادت کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی روابط، کاروباری تعاون اور فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا، خصوصی تقریب آئی ایم او کے پیٹرن اور ورلڈ میمن بزنس فورم کے چیئرمین اقبال ایڈوانی کی میزبانی میں پرل ہوٹل اپارٹمنٹ دبئی میں منعقد ہوئی۔

شرکا نے ان کی جانب سے کمیونٹی کی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے اتحاد، باہمی تعاون اور روابط کے فروغ کیلئے اہم قدم قرار دیا۔

تقریب میں آئی ایم او کے نو منتخب عالمی صدر عبداللہ حاجی اقبال، ڈپٹی صدر شمیر یعقوب، جنرل سیکرٹری یوسف چامڈیا، جوائنٹ سیکرٹری شاہد یعقوب اور خزانچی ایاز امین کو مبارکباد پیش کی گئی، شرکا نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت عالمی سطح پر میمن برادری کے کاروباری، سماجی اور فلاحی نیٹ ورک کو مزید مؤثر بنائے گی۔

مقررین نے کہا کہ انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن دنیا بھر میں میمن کمیونٹی کو متحد کرنے، نوجوان نسل کی رہنمائی، کاروباری روابط کے فروغ اور خدمتِ خلق کے جذبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کے مطابق دبئی جیسے عالمی کاروباری مرکز میں ایسے اجتماعات کمیونٹی کی شناخت اور بین الاقوامی روابط کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

تقریب کے دوران کاروباری شراکت داریوں، سماجی خدمت اور نوجوانوں کو قیادت کے مواقع فراہم کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میمن برادری تجارت، فلاحی سرگرمیوں اور باہمی تعاون کے ذریعے عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار مزید مضبوط بنائے گی، اختتام پر نو منتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...