سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، 72 مزدور ہلاک

خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈان کے شمالی علاقے میں سونے کی ایک کان پر فضائی حملے کے نتیجے میں 72 مزدور ہلاک ہو گئے، جبکہ حملے کا الزام مصری فضائیہ پر عائد کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مصری فضائیہ پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ ڈرون حملوں میں اضافے کے باعث شہری ہلاکتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان کی ریاست بلیو نائل میں بے گھر افراد کے ایک کیمپ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوئے، حملوں اور جاری لڑائی کے باعث شہریوں کی سلامتی اور انسانی صورتِ حال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...