ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 5 روز کی توسیع کردی گئی، جس کے بعد ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا۔
اس سلسلے میں نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 10 اکتوبر کی شام سے مسلسل بند ہے۔
فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے باعث یومیہ تقریباً 750 پروازیں غیر فعال ہیں، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران ریاض سے آنے اور جانے والی 2 ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے جدہ، مدینہ منورہ اور دمام ایئرپورٹس پر بھی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے فضائی سفر کا نظام متاثر ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments