امریکا پر مسلسل بھروسہ کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑیگی: ایران کی وارننگ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطے کے ممالک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پر مسلسل بھروسہ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ایرانی فوج کے ترجمان ابوالفضل شکاری نے کہا کہ خطے کے ممالک امریکا کے غیر مؤثر حفاظتی حصار پر انحصار ترک کردیں، امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی ہی پیدا کردہ دلدل میں مزید دھنستا جا رہا ہے۔

ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ امریکا دلدل سے نکلنے کے لئے ایندھن کی سمگلنگ کا سہارا لے رہا ہے، خطے کے ممالک ٹرمپ اور نیتن یاہو کی بوسیدہ رسی پر بھروسہ نہ کریں۔

ترجمان ایرانی فوج کا مزید کہنا ہے کہ امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت کے گڑھے میں نہ دھکیلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...