سی سی ڈی پولیس کےساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دو فرار
ساہیوال:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر ساہیوال میں سی سی ڈی پولیس کےساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دو فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 138 نائن ایل پھاٹک کے قریب سی سی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلے میں سہیل یونس جٹ نامی ملزم ہلاک ہوا جب کہ اُس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا ملزم پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، مبینہ مقابلے کے بعد ملزم کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments