گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جس میں 2 ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک جبکہ 2 زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 36 مقدمات میں مطلوب اعظم عرف جگا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ملزم اعظم عرف جگا قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور منشیات سمیت 36 مقدمات میں مطلوب تھا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں مبینہ مقابلے میں افتخار عرف بلا بمب ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم افتخار عرف بلا بمب کے قبضے سے 1580 گرام آئس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ کے اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مقابلوں کے دوران عثمان اور عمران کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...