غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان

استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے بھی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترک صدر نے اپنے بیان میں کہا ریاض ایئرپورٹ حملے میں عمرہ زائرین کی شہادت پر افسوس ہے، خطے میں تقسیم اور انتشار خونریزی کی خواہاں قوتوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر غیر قانونی اور غیر انسانی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

صدر اردگان نے کہا کہ مکہ معاہدے کی پارلیمانی منظوری کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...