جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ کمیونیکیشن سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہے میں دو ترک شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کو ہائبرڈ وارفیئر‘ یعنی روایتی جنگ کے علاوہ خفیہ اور تخریبی کارروائیوں کا حصہ قرار دیا ہے۔
پولینڈ کے وزیرِ داخلہ مارسن کیئرونسکی کے مطابق دونوں مشتبہ افراد کو تخریب کاری اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے جاسوسی کے الزامات کا سامنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں پولینڈ اور جرمنی کی سکیورٹی ایجنسیوں کے مشترکہ تعاون سے عمل میں آئیں۔
وسطی پولینڈ کے علاقے مازوویا میں واقع یہ سٹیشن سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایکساٹیل کی ملکیت ہے اور پولینڈ سمیت یوکرین کی جانب انٹرنیٹ ٹریفک کی ترسیل میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
ستمبر کے آخری حصے میں پیش آنے والے واقعے کے باوجود سٹیشن فعال رہا تھا، پولینڈ نے اس واقعے کو یوکرین کی فوج سمیت مختلف اداروں کی انٹرنیٹ رسائی متاثر کرنے کی ممکنہ کوشش قرار دیا ہے۔
تاہم اس تخریبی کارروائی کے پیچھے کسی غیر ملکی ریاست کے ملوث ہونے کی حتمی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments