امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو فورٹ ہڈ حملہ آور نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی مسلح افواج کے کیتھولک اہلکاروں کے روحانی پیشوا آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو نے کہا ہے کہ کیتھولک فوجیوں کو ایسے اقدام سے معذرت کرنی چاہئے جو کلیسا کی تعلیمات کے منافی ہو۔

نڈال حسن نے 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہُڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کرکے 13 افراد کو ہلاک اور 31 کو زخمی کیا تھا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ سزائے موت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال لائیو نشریات کی حتمی منظوری نہیں دی۔

آرچ بشپ بروگلیو نے اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا امریکا اپنے مخالفین کو سر عام قتل کرکے دہشت گردوں جیسا طرز عمل اختیار کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ سزائے موت کی براہ راست نشریات نوجوان ناظرین پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...