شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
ییونگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کے ذریعے میزائل کے ایک اہم بنیادی جزو کی تکنیکی صلاحیت میں بہتری کی تصدیق کی گئی ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق تجربے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم اسے میزائل نظام کی تکنیکی اپ گریڈیشن میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا کی فوج نے اطلاع دی تھی کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل کے قریب سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے ہیں، یہ ایک ماہ کے دوران شمالی کوریا کا چوتھا میزائل تجربہ ہے۔
دوسری جانب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے دفاعی صنعت کے ایک میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے ملک کے ہتھیاروں کو مزید ترقی دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایشیا کے اپنے دورے کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقات کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا، جس سے خطے میں سفارتی پیش رفت کی توقعات پیدا ہوئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments