سالٹ مینوفیکچررز کا ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
کراچی(بزنس ڈیسک)سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسماعیل ستار نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)سے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے ۔
انہوں نے آئی آر آئی ایس آن لائن فائلنگ سسٹم میں جاری تکنیکی خرابیوں کی طرف اشارہ کیا۔اسماعیل ستار نے کہا کہ بہت سے ٹیکس دہندگان پورٹل میں بار بار پیش آنے والے مسائل کی وجہ سے اپنے ریٹرنز مکمل کرنے اور جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments