کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 388فیصد کا ہوشربا اضافہ

 کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 388فیصد کا ہوشربا اضافہ

ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 35کروڑ 60لاکھ ڈالر رہا،اسٹیٹ بینک

کراچی (بزنس رپورٹر) کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیاد پر ہوشرباء اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیاجبکہ اگست 26 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا۔ یوں ایک ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 388 فیصد اضافہ ہوا ۔مرکزی بینک کے مطابق ستمبر 25ء میں  کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس میں تھا، تاہم رواں سال ستمبر میں بیرونی کھاتے کی صورتحال سرپلس سے خسارے میں تبدیل ہوگئی۔اسطرح ایک سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کی پوزیشن میں نمایاں بگاڑ ریکارڈ کیا گیا۔؎ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا جبکہ اگست میں خسارہ نمایاں کم ہو کر7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...