آئی ٹی برآمدات 9ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

آئی ٹی برآمدات 9ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ستمبر میں آئی ٹی برآمدات 19فیصد اضافے سے 43.50کروڑڈالر رہیں

کراچی(بزنس رپورٹر)آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ستمبر 2026 میں آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں آئی ٹی برآمدات سالانہ19 فیصد اضافے سے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ ماہانہ بنیاد پر بھی آئی ٹی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ٹی برآمدات ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ سال ستمبر سے رواں سال ستمبر تک ایک سال کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہو۔ا واضح رہے کہ ایک سال کے دوران آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں تاہم حکومت نے آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مزید اضافے کے لیے اڑان پاکستان پلان کے تحت مالی سال 2029 تک آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...