چاندی مہنگی،تولہ سونا439036روپے پر مستحکم

چاندی مہنگی،تولہ سونا439036روپے پر مستحکم

ڈالر کا انٹربینک ریٹ ایک پیسے کی کمی سے 276.90روپے پر بند

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔ادھر ڈالر کی قدرمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4165 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 76 ہزار402 روپے پر برقرار رہی ۔یاد رہے کہ ہفتہ کو فی تولہ سونا 1600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے کا ہوگیا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کے اضافے سے 6234 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.90روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 276.91 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...