قتل کیس:سزائے موت اور عمر قید پانے والے 2 ملزمان بری

قتل کیس:سزائے موت اور عمر قید پانے والے 2 ملزمان بری

ہائیکورٹ نے حسنین اوراحمد کی اپیلیں منظور کر لیں، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے جرم میں سزا پانے والے 2 ملزموں کی اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار اکبر علی نے سزائے موت کے مجرم حسنین عنایت اور عمر قید کے مجرم احمد کی سزا کیخلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی، اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقتول عامر افتخار کے قتل کا مقدمہ 6 فروری 2021 کو تھانہ ٹھیکریوالہ  فیصل آباد میں درج ہوا اور ٹرائل کورٹ نے 31 جولائی 2023 کو نامزد چھ ملزمان کو بری کر دیا جبکہ حسنین عنایت کو پھانسی اور احمد کو عمر قید کی سزا سنادی ،عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے دونوں کو سزا سنائی، فیصلہ کا لعدم قرار دیا جائے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعددونوں ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...