پاک ویلز نے لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 8 میں اپنا ساتواں سروس سینٹر کھول دیا

پاک ویلز نے لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 8 میں اپنا ساتواں سروس سینٹر کھول دیا

لاہور (بزنس ڈیسک)پاک ویلز نے لاہور میں اپنا ساتواں سروس سینٹر کھول دیا جس کے ساتھ شہر میں گاڑیوں کی دیکھ بھال کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دی گئی ۔

ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع یہ نیا سینٹر کمپنی کا سب سے بڑا سروس سینٹر ہے۔ یہاں 7 آئل بیز اور گاڑیوں کی پیشہ ورانہ دیکھ بھال کیلئے سروس ٹولز بھی موجود ہیں۔یہ نیا سینٹر پاک ویلز کے ان چھ موجودہ سروس سینٹرز کے نیٹ ورک میں شامل ہوگیا جو واپڈا ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے فیز 5، جوہر ٹاؤن اللہ ہو چوک بحریہ ٹاؤن اور سبزہ زار میں کام کر رہے ہیں۔پاک ویلز معیاری مصنوعات تربیت یافتہ ٹیکنیشنز اور شفاف قیمتوں کیساتھ گاڑیوں کی دیکھ بھال کی سہولیات کو مزید قابل رسائی بنا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...