ایس ای فروٹس کے آئی پی او ڈسکلوزر کی تحقیقات کا حکم
آئی پی او فریم ورک کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا،سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن
کراچی(بزنس رپورٹر)ایس ای سی پی نے ایس ای فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل لمیٹڈ کے آئی پی او میں ڈسکلوزر کی درستگی اور تکمیل سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا جس کا مقصد معلومات کی فراہمی میں ذمہ دار فریقین کی جانب سے ممکنہ غفلت، خامیوں یا نااہلی کی نشاندہی اور ذمہ داری کا تعین کرنا ہے ، انکوائری کے تحت بطور فیلڈ ریگولیٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کردار، کنسلٹنٹ ٹو دی ایشو کی ڈیو ڈیلیجنس، پراسپیکٹس کی تیاری اور اس کی درستگی کی تصدیق، اور آڈیٹر کے تیار کردہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔علاوہ ازیں، آئی پی او درخواستوں کے جائزے اور منظوری سے متعلق ایس ای سی پی کے اندرونی طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ایس ای فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل لمیٹڈ کی انکوائری رپورٹ کے نتائج کی روشنی میں مناسب اور درست ڈسکلوزر، آڈیٹرز و کنسلٹنٹس کی جانب سے فرائض کی بجا آوری، تمام اہم اور حساس معاملات کی بروقت نشاندہی و رپورٹنگ، اور پی ایس ایکس و ایس ای سی پی کے درمیان کوآرڈینیشن سمیت آئی پی او فریم ورک کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments