استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے ، ڈیلرز
امتیازی پالیسیوں کا خاتمہ، آٹو سیکٹر میں شفافیت یقینی بنائی جائے ،میاں شعیب
کراچی(بزنس رپورٹر)آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں شعیب احمد نے چند آٹو موبائل اسمبلرز کو فائدہ پہنچانے والی امتیازی پالیسیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ استعمال شدہ گاڑیوں کی ریگولیٹڈ تجارتی درآمد کی اجازت دینے سے صارفین کو فائدہ ہوگا، کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی مینوفیکچررز گاڑیوں کے معیار، حفاظتی تقاضوں اور مسابقتی صلاحیت کو بہتر بنانے پر مجبور ہوں گے ۔ میاں شعیب احمد نے کراچی چیمبرکے دورے کے موقع پر کار ڈیلرز کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے مقامی اسمبلرزکو حاصل تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل تحفظ حاصل ہونے کے باوجود گاڑیوں کے معیار، مقامی سطح پر پرزوں کی تیاری (لوکلائزیشن) اور برآمدی کارکردگی میں مطلوبہ بہتری لانے میں ناکام رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آٹو موبائل مارکیٹ کو مسابقتی اور شفاف بنایا جائے تاکہ مینوفیکچررز پابندیوں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مصنوعات کے معیار اور پیداواری کارکردگی کو بہتر بناسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments