چین سے 179 الیکٹرک بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئی، ان لوڈنگ مکمل

چین سے 179 الیکٹرک بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئی، ان لوڈنگ مکمل

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ نے چین سے جہاز ایم وی روننگ 6 کے ذریعے کراچی بندرگاہ پہنچنے والی 179 الیکٹرک بسوں کی آمد اور ان لوڈنگ کے عمل کو کامیابی سے مکمل کیا۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ جہاز کے جی ٹی ایم ایلپر لنگرانداز ہوا۔یہ کھیپ پاکستان میں ٹیکسلا کینٹ کے لیے مختص ہے اور مارگلہ ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ کے نام پر درآمد کی گئی  ۔الیکٹرک بسوں کی آمد کراچی بندرگاہ کے اس کلیدی کردار کو اجاگر کرتی ہے جو جدید ذرائع نقل و حمل کی درآمد میں سہولت فراہم کرنے اور پاکستان کو ماحول دوست نظام کی جانب گامزن کرنے میں اہمیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب الیکٹرک بسوں کی کامیاب ہینڈلنگ کراچی بندرگاہ کی متنوع نوعیت کے کارگو کو مؤثر انداز میں سنبھالنے کی آپریشنل صلاحیتوں کی عکاس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...