ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون بڑھانے اور اپنی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق چاروں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط دوحہ میں کیے گئے۔

معاہدے کے تحت چاروں ممالک مشترکہ فوجی مشقوں اور تربیتی تعاون کو فروغ دیں گے، جبکہ دفاعی تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد چاروں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینا اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...