ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ نے سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے بعد فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک حکمران جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ معاہدے کی توثیق کے بعد فوجی تعیناتی کی قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کرے گا۔

رائٹرز کے مطابق مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ سعودی عرب میں اپنے فوجی اہلکار تعینات کرسکے گا، جو ابتدائی طور پر فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر کے شعبوں میں معاونت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت بیرون ملک تعینات ترک فوجی اہلکار جارحانہ کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔

رائٹرز کا مزید کہنا ہے کہ ترکیہ نے بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے سعودی اتحاد میں شامل ہونے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...