مشرق وسطی سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 20فیصد کمی،ادارہ شماریات
اسلام آباد(اے پی پی)مشرق وسطی کے ممالک سے قومی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 20 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ۔
قومی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس)کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا ستمبر 2026 مشرق وسطی کے ممالک سے کی درآمدات کا حجم 3.717 ارب ڈالر رہا جو 2025 کے اسی عرصے کی درآمدات 4.648 ارب ڈالر) کے مقابلے میں 0.931 ارب ڈالر یعنی 20.02 فیصد کم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments