کراچی پورٹ پر ایک لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد گندم کی ترسیل

کراچی پورٹ پر ایک لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد گندم کی ترسیل

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جی ٹی ایم ایل پر گندم کی بلک کھیپ کی ہینڈلنگ میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

گندم کے 51 ہزار میٹرک ٹن ظاہر کردہ مال نامے کے حامل جہاز ایم وی گوکووا ایم کو برتھ نمبر 16 اور 17 الاٹ کیے گئے جبکہ یہ جہاز 28 اکتوبر کو کراچی پورٹ پہنچا۔ گندم کی 59,132.19 میٹرک ٹن کھیپ لے کر آنے والا ایک اور جہاز ایم وی گریٹ رینبو بھی 3 نومبر 2026ء کو کراچی پورٹ پہنچنے کی توقع ہے ۔دونوں جہازوں میں گندم کی مجموعی ظاہر کردہ مقدار 1 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن سے زائد ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...