اسٹاک ایکسچینج : تیزی، انڈیکس 3944 پوائنٹس بڑھ گیا
ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی،انڈیکس172013پر بند،381ارب منافع
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں بدھ کو زبردست تیزی رہی۔امریکی الیکشن نتائج، خام تیل کی قیمت میں کمی اور بازار کی پرکشش ویلیوایشن پر 100 انڈیکس سوا دو فیصد بڑھ گیا،اس دوران سرمایہ کاروں کو381 ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 18 ہزار 777 ارب روپے ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، کاروباری سیشن کے اختتام پر اس تیزی میں مزید شدت آئی اور بینچ مارک انڈیکس اپنے اضافے کو بڑھاتے ہوئے دن کی بلند ترین سطح 172,286.99 پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3944.62 پوائنٹس یا 2.38 فیصد اضافے سے 172,013.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز 84 کروڑ شیئر زکے سودے 35 ارب روپے میں طے پائے ۔مجموعی طور پر 499 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 368 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 103 میں کمی اور28 میں استحکام رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments