ڈالر کی قدر میں کمی، سونا 13900 روپے سستا

ڈالر کی قدر میں کمی، سونا 13900 روپے سستا

تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 36،دس گرام3 لاکھ 65 ہزار 257 پرجاپہنچا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 139 ڈالر کے اضافے سے 4035 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 13900 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 11917 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر مستحکم رہی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 295 روپے کے اضافے سے 5663 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.70 روپے پر بند ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...