مرکنٹائل ایکسچینج میں 33 ارب روپے کے سودے
سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، مالیت20ارب روپے رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 33.466 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 135,012 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (20.689 ارب روپے )میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد خام تیل (3.899 ارب روپے)، کرنسی معاہدوں (2.351 ارب روپے)، چاندی (1.765 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (1.729 ارب روپے)، تانبہ (1.555 ارب روپے)، ایس اینڈ پی 500 (550.630 ملین روپے)، برینٹ خام تیل (353.750 ملین روپے)، ڈاؤ جونز (143.674 ملین روپے)، پلاٹینم (102.852 ملین روپے)، قدرتی گیس (94.147 ملین روپے) اور ایلومینیم (8.698 ملین روپے) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔ زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 43 لاٹس کا کاروبار ہوا، جن کی مجموعی مالیت 224.963 ملین روپے رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments