روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ترسیلات زر 14.15 ارب ڈالر سے تجاوز
اسلام آباد (اے پی پی) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر 14.15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2026ء میں ان اکاؤنٹس کے ذریعے 251 ملین ڈالر ملک بھیجے گئے اور 9 ہزار 458 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے۔ ستمبر 2020ء سے اب تک975602 اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ماہانہ اوسط ترسیلات زر 289 ملین ڈالر جبکہ اس عرصے کے آغاز سے اب تک ماہانہ اوسط 194 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments