اسٹاک ایکسچینج میں چینی تعاون سے دومنصوبوں پر کام جاری

 اسٹاک ایکسچینج میں چینی تعاون سے دومنصوبوں پر کام جاری

کراس بارڈرای ٹی ایف کا قیام ، آپشنز مارکیٹ کیلئے جدید تجارتی نظام شامل منصوبے کے نتائج چند ماہ میں سامنے آنا شروع ہوجائینگے ، فرخ سبزواری

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ سبزواری نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج چین کے تعاون سے دو اہم منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں کراس بارڈر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ای ٹی ایف) کا قیام اور آپشنز مارکیٹ کیلئے جدید تجارتی نظام کی تیاری شامل ہے ۔ نئے آپشنز مارکیٹ سسٹم میں چینی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی اور اس منصوبے کے نتائج آئندہ چند ماہ میں سامنے آنا شروع ہوجائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراس بارڈر ای ٹی ایف کے ذریعے چینی سرمایہ کار  اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرسکیں گے جبکہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی چینی اسٹاک مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

فرخ سبزواری نے بتایا کہ اسٹاک ایکسچینج کو مکمل اے آئی نظام سے منسلک کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے جس سے اسٹاک مارکیٹ کے مختلف آپریشنز اور نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ  اسٹاک ایکسچینج کو فی الحال ٹی پلس زیرو سیٹلمنٹ نظام پر منتقل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت ایکویٹی روشن اکاؤنٹ میں ہی اب تک صرف 158 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور مارکیٹ میں عوامی شرکت کو فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...