ٹرمپ کے قتل کی سازش، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال قید
نیویارک(اے ایف پی)امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کو ٹرمپ سمیت دیگر امریکی سیاسی رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں 27 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
یہ سازش ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے تیار کی گئی تھی۔بروکلین کی ایک عدالت نے قرار دیا کہ ایران سے مبینہ روابط رکھنے والے آصف مرچنٹ نے امریکا میں کسی سیاست دان یا سرکاری عہدیدار کو قتل کرنے کے لیے ایک پیشہ ور قاتل کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ایران کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں کے سربراہ قاسم سلیمانی جنوری 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments