پاک فوج کا فتح 3سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک  فوج  کا  فتح  3سپرسونک  کروز  میزائل  کا  کامیاب  تجربہ

میزائل جدید نیوی گیشن ،پروپلشن سسٹمز سے لیس ، طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستی سے نشانہ لگا سکتا کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مشاہدہ کیا،صدر ،وزیراعظم ،فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس کی مبارکباد

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک فوج نے فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جسے ملکی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 3 میزائل جدید نیوی گیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے ، جو سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستی اور مو ثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 میزائل راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں اور اہداف کو نشانہ بنانے کی رسائی میں نمایاں اضافہ کرے گا، جس سے پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی حکمت عملی مزید مضبوط ہوگی۔میزائل کا کامیاب تجربہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے فتح 3 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی اور قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی لگن اور محنت کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...