ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی وسامان لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی وسامان لوٹ لیا

گلشن راوی کے جاوید سے پونے 3لاکھ ، شفیق آباد میں اڑھائی لاکھ چھین لئے گئے ہڈیارہ صداقت ، راوی روڈ آفتاب اور نواب ٹاؤن سے اکرم کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گلشن راوی میں جاوید سے 2لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں مناظر سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں وقاص سے 2لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں صابر سے 2لاکھ25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نولکھا کے علاقے میں تحسین سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،نواں کوٹ کے علاقے میں عامر سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ ہڈیارہ سے صداقت ، راوی روڈ سے آفتاب اور نواب ٹاؤن سے اکرم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...