نوازالدین کیساتھ کام کرنا ڈراؤنا تجربہ ہے :دیا مرزا
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی جانب سے اداکار نوازالدین صدیقی سے متعلق مبہم انسٹاگرام پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
دیا مرزا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں نوازالدین صدیقی کو کام کرنے کے حوالے سے ایک مشکل شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے رویے اور اندازِ گفتگو پر تنقید کی، تاہم انہوں نے اپنے بیان کی وجہ واضح نہیں کی۔پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ نوازالدین صدیقی کے ساتھ کام کرنا ایک ڈراؤنا تجربہ ہے ، انہیں بات کرنے کی تمیز نہیں اور ان کا رویہ بھی الگ ہی سطح کا ہے ۔ دیا مرزا نے اپنی پوسٹ میں نوازالدین صدیقی کو ٹیگ بھی کیا ہے ۔اداکارہ کے اچانک بیان کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments