سونا 10 ہزار روپے تولہ سستا قیمت 4 لاکھ سے نیچے آگئی

سونا 10 ہزار روپے تولہ سستا  قیمت 4 لاکھ سے نیچے آگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ایک تولہ سونا 4 لاکھ روپے کی سطح سے گر کر 3 لاکھ کی سطح پر آگیا۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3,764 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10000 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 98 ہزار936روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8,573 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 180 روپے کی کمی سے 5,048 روپے ہوگئی۔علا وہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.55 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 276.56 روپے پر بند ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...