اسٹاک ایکسچینج، مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا، 76 ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج، مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا، 76 ارب منافع

779 پوائنٹس بڑھ کر کے ایس ای 100 انڈیکس 165930 پر بند ہوا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں دو روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔ دوران کاروبار اتارچڑھاو کے بعد تیزی رہی۔تیزی کے سبب 45.27فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 76ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا لیکن خلیج کی صورتحال بدستور خراب رہنے، امریکا ایران تناو برقرار رہنے سے خام تیل کی غیرمستحکم قیمتوں سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی، تاہم اختتامی 45 منٹ کے دورانیے میں آٹوموٹیو، پاورجنریشن آئل اینڈ گیس سیکٹر کے قابل ذکر کمپنیوں میں خریداری بڑھنے سے مارکیٹ نے دوبارہ یوٹرن لیا اور تیزی رونما ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 779 پوائنٹس کے اضافے سے 165930پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 224پوائنٹس کے اضافے سے 49063پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 449پوائنٹس کے اضافے سے 100610پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 15فیصد کم رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...