علی ظفر نے جاوید اختر کی میزبانی کرنے کی وجہ بتا دی
لاہور (آئی این پی)گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کو اپنے گھر عشائیے پر مدعو کرنے کی وجہ بتا دی۔
جاوید اختر نے فروری 2023 میں اپنے دور پاکستان کے دوران متنازعہ بیانات دئیے تھے ، جس کے بعد علی ظفر کی جانب سے ان کی میزبانی کرنے پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے ۔ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران علی ظفر نے بتایا کہ جاوید اختر نے گھٹنے کی تکلیف کے باعث فرش پر بیٹھنے سے معذرت کی تھی، تاہم مہمان نوازی کے تقاضے کے تحت جاوید اختر کیلئے کرسی کا انتظام کیاتھا۔علی ظفر نے وضاحت پیش کی کہ جب جاوید اختر میرے گھر آئے تھے اس وقت تک مجھے ان کے متنازعہ بیانات کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا، بعد میں جاوید اختر نے خود مجھ سے رابطہ کیا اور اس تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں، یہ ہو گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments