شرد کپور کے ساتھ امداد کے نام پر تضحیک آمیز سلوک
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار شرد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بعض افراد نے امداد کے نام پر میرے ہاتھ میں نقد رقم تھمائی، ویڈیو بنائی اور پھر رقم واپس لے لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شرد کپور نے اس عمل کو اپنی تضحیک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ لوگ میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کر رہے ہیں۔شرد کپور نے ایک ویڈیو پیغام میں فلمی صنعت کے ساتھیوں، مداحوں اور مدد کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔اداکار نے کہا کہ آئندہ میں ایسے لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لوں گا، اگر کسی کو مجھ سے کوئی بات کرنی ہے تو وہ براہِ راست مجھے پیغام بھیج سکتے ہیں یا میری دوست ہیما سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments