امریکا:باکسنگ گلوز پہن کر میڈیسن بال پکڑنے کا عالمی ریکارڈ

امریکا:باکسنگ گلوز پہن کر میڈیسن بال پکڑنے کا عالمی ریکارڈ

آئیڈاہو (نیٹ نیوز)امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے باکسنگ گلوز پہن کر بھاری میڈیسن بال اچھالنے اور پکڑنے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

200 سے زائد عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے ساتھی کرس سٹمف کے ساتھ مل کر ایک منٹ میں باکسنگ گلوز پہن کر میڈیسن بال سب سے زیادہ مرتبہ پکڑنے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔اس مقابلے کا سابقہ عالمی ریکارڈ 32 کیچز کا تھا جو جانی کروز بکنگھم اور ایڈم فرح نے 2025 میں قائم کیا تھا۔ڈیوڈ رش نے سوشل میڈیا پر اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر 60 سیکنڈ تک گیند ایک دوسرے کی طرف اچھالنا آسان دکھائی دیتا ہے لیکن تقریباً پانچ کلو وزنی گیند کو تقریباً 16 فٹ کے فاصلے سے اچھالنا اور بڑے ، موٹے اور بغیر گرفت والے باکسنگ گلوز پہن کر پکڑنا کسی کھیل سے زیادہ ایک مشکل اور غیر معمولی تجربہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...