دوران فوٹوشوٹ گھوڑا دلہن لیکر فرار، دولہا پیچھے دوڑتا رہا
بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں ایک دلہن کے فوٹوشوٹ کے دوران غیر متوقع صورت حال پیدا ہوگئی۔
دلہن گھوڑے پر سوار ہوکر تصاویر بنوا رہی تھی کہ اچانک گھوڑا دلہن کو لے کرتیزی سے دوڑ پڑا۔ واقعہ حال ہی میں چین کے صوبے ہینان کے شہر ژینگژو میں ایک ویڈنگ فوٹوگرافی سیشن کے دوران پیش آیا۔ میڈیا پوسٹس کے مطابق دلہن زینگ شادی کے فوٹوشوٹ کے لیے پہلی مرتبہ گھوڑے پر سوار ہوئی تھی اور تصاویر کا سیشن جاری تھا کہ اسی دوران گھوڑا بدک گیا اور اس کے پیچھے دوڑنے لگا۔گھوڑے کے تیز رفتاری سے دوڑنے پر دلہن نے خود کو گرنے سے بچانے کے لیے اسے مضبوطی سے پکڑ لیا۔ دوسری جانب اس کے دولہا، فوٹوگرافر اور وہاں موجود افراد نے گھوڑے کو روکنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑنا شروع کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments