صبا قمر کی اداکارہ صابرہ سلطانہ سے رابطہ کروانے کی اپیل
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ صبا قمر نے ماضی کی معروف فلمی اداکارہ صابرہ سلطانہ کی کسم پرسی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان تک پہنچنے کیلئے ۔۔۔
مدد کی اپیل کر دی۔صبا قمر نے اپنی انسٹا سٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بزرگ اداکارہ کی موجودہ زندگی اور مشکلات کی جانب توجہ دلائی گئی ہے ۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا کوئی صابرہ سلطانہ کو جانتا ہے یا ان سے رابطہ کرنے کے لیے کوئی فون نمبر فراہم کر سکتا ہے ؟اداکارہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ میں رابطہ کر کے ان کی زندگی آسان بنانے کیلئے جو ممکن ہو سکا کروں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments