حادثے میں پورا جسم بچانے والا ہیلمٹ، حقیقت یا اے آئی
بیجنگ(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کیلئے بنائے گئے ایک مبینہ چینی ہیلمٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔۔
، جس کی حقیقت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کے حادثے کا شکار ہوتے ہی ہیلمٹ سے ایئربیگ نکل کر اس کے جسم کے گرد پھیل جاتا ہے اور اسے چوٹ لگنے سے بچاتا ہے ۔ویڈیو کو چین کی دو کمپنیوں کی ایجاد قرار دیا جا رہا ہے ، تاہم دونوں کمپنیوں نے ایسی کسی ٹیکنالوجی کی تیاری کی تصدیق نہیں کی۔ویڈیو میں ہیلمٹ پر اطالوی برانڈ کا لوگو موجود ہے ، جس سے اس کی صداقت مزید مشکوک ہو گئی ہے ۔ تحقیق میں موٹر سائیکل سوار کے لباس کا رنگ بدلنے ، بازو غائب ہونے اور ویڈیو کے مختلف مناظر میں تضادات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے ۔وائرل ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments